پی ٹی آئی چھوڑنے والے عثمان ترکئی پیپلز پارٹی میں شامل

عثمان ترکئی فائل فوٹو عثمان ترکئی

تحریک انصاف چھوڑنے والے عثمان خان ترکئی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

اس موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو سزا ہونی چاہیے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں ریاست سے شکوے ہوں لیکن ہم نے کبھی ریاستی اداروں پر حملے نہیں کیے۔ انقلاب کےلیے قربانیاں دینی پڑتی ہیں، جیلیں کاٹنی پڑتی ہیں، تحریک انصاف والے تو دو دن جیل برداشت نہیں کرسکتے۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ عمران خان آج اپنے ورکرز سے ہی لاتعلق ہوگئے۔ عمران خان قوم اور اپنے ورکرز سے معافی مانگیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان اپنے ورکرز کو کہہ دیں کہ امریکا مخالف اسٹیکرز گاڑیوں سے اتار دیں۔ عمران خان امریکی رکن کانگریس سے بات نہ کرتے یہاں پارلیمان سے بات کرلیتے۔

 

install suchtv android app on google app store