شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر خودکش دھماکا، 3 اہلکار اور شہری شہید

شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر خودکش دھماکا فائل فوٹو شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر خودکش دھماکا

شمالی وزیرستان کے تحصیل دتہ خیل میں لیاقت چک پوسٹ پر خودکش دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 4 افراد شہید ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق خود کش دھماکے کے نتیجے میں 3 اہلکار اور 1 شہری سمیت 4 افراد شہید ہوئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چیک پوسٹ پر خودکش دھماکا چیکنگ کے دوران ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق دھماکا ہونے کے کچھ دیربعد ہی ریسکیو ٹیمیں، قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار جائے دھماکا پر پہنچ گئے جنہوں نے امدادی کاموں میں حصہ لیا۔

 

install suchtv android app on google app store