خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو کی تحصیل ٹل میں میں گیس پلانٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کے چار اہل کار اور دو نجی سیکیورٹی گارڈ شہید ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق ڈی ایس پی ٹل عرفان نے بتایا ہے کہ تحصیل ٹل علاقہ منجی خیل میں مول گیس کمپنی پلانٹ پر صبح 3 سے 4 بجے کے وقت دہشت گردوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں چھ اہلکار شہید ہوئے ان میں چار اہلکار ایف سی اور دو اہلکار نجی سیکیورٹی کمپنی کے ہیں۔
ڈی ایس پی عرفان نے بتایا کہ 6 شہید اہل کاروں نے دو گھنٹے سے زائد دہشت گردوں کی ساتھ دلیری سے مقابلہ کیا ہے، پولیس اور فرنٹئیر کور کے بھاری دستوں نے علاقے میں پہنچ کر سرچ آپریشن کیا۔