خیبرپختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں دھماکے کے باعث ایک شہری شہید ہو گیا۔
پشاور کے علاقے رنگ روڈ میں حیات آباد کے قریب دھماکا ہوا، دھماکے کے بعد فوری بعد سکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے لے لیا ہے۔
پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دھماکے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
پشاور کے قلب میں ہونے والے دھماکے سے ورکشاپ اور رہائشی عمارتوں کو کافی نقصان پہنچا۔ دھماکے کی شدت سے کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور دھوئیں کے بادل ہوا میں اڑنے لگے۔