خیبر میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کی فائرنگ، اہلکار شہید

خیبر میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کی فائرنگ، اہلکار شہید فائل فوٹو خیبر میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کی فائرنگ، اہلکار شہید

خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے باڑہ میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید ہو گئے۔

پولیس کے مطابق شہت گردو ںنے تھانہ باڑہ الحاج پولیس چوکی پر فائرنگ جس سے پولیس کانسٹیببل نسیم شہید ہوگیا جبکہ فائرنگ کے بعد دہشت گرد فرار ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی اور پولیس اہلکارنسیم کو اسپتال منتقل کردیاگیا، تاہم وہ جانبرنہ ہوسکے۔

حکام نے بتایا کہ پولیس نے سیکیورٹی فورسز کی مدد سے علاقے کو گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کردیا۔ دوسری جانب پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار سنائپر کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store