پاکستانی پاسپورٹ پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنیوالا افغان باشندہ گرفتار

پاکستانی پاسپورٹ پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنیوالا افغان باشندہ گرفتار فائل فوٹو پاکستانی پاسپورٹ پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنیوالا افغان باشندہ گرفتار

ایف آئی اے امیگریشن نے پشاور ائرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے پاکستانی پاسپورٹ پربیرون ملک جانے والے افغان باشندے کو طیارے سے آف لوڈ کردیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مسافر نایب عریان پشاور ائرپورٹ سے فلائٹ نمبر PK759 سے جدہ جا رہا تھا۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ مسافرنے جعلسازی کرتے ہوئے پاکستانی پاسپورٹ حاصل کیا اور ابتدائی تفتیش کے دوران مسافر اپنی جائے پیدائش اور خاندانی افراد سے متعلق مکمل طور پر لاعلم ہے، ملزم اپنے رہائشی ایڈریس کے حوالے سے بھی امیگریشن حکام کو مطمئن نہیں کرسکا۔

ایف آئی اے ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر گزشتہ روز افغانستان سے پاکستان پہنچا تھا۔ ملزم کو قانونی کارروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store