گورنر کے پی حاجی غلام علی کو عہدے سے ہٹانے کیلئے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی فائل فوٹو گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی

گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی کو عہدے سے ہٹانے کیلئے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی گئی۔

درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ گورنر کے پی نے اپنے حلف کی پاسداری نہیں کی، انہیں عہدے سے ہٹایاجائے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ گورنر نے اسمبلی تحلیل کے 90 روز گزرنے کے باوجود الیکشن تاریخ نہیں دی، آئین کے مطابق گورنر نگران حکومت قیام کے بعد الیکشن تاریخ دینے کا پابند ہوتا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ گورنر خیبرپختونخوا کیخلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی کی جائے۔

install suchtv android app on google app store