گورنر خیبر پختونخوا کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی فائل فوٹو گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔

مشتاق غنی کی جانب سے خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ نہ دینے کے معاملے پر گورنر حاجی غلام علی کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔

مشتاق غنی نے توہین عدالت کی درخواست میں گورنر کے پی غلام علی اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ گورنر خیبرپختونخوا نے الیکشن کمیشن کے متعدد خطوط کے جواب میں بھی انتخابات کی تاریخ نہیں دی، سپریم کورٹ اپنے یکم مارچ کے فیصلے پر عملدرآمد کا حکم دے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ گورنر کے تاریخ نہ دینے کی صورت میں صدر مملکت کو انتخابات کی تاریخ دینے کا حکم دے۔

خیال رہے کہ 3 دن قبل گورنر خیبر پختونخوا نے صوبائی اسمبلی کے انتخابات کیلئے اپنی ہی دی گئی تاریخ پر یو ٹرن لے لیا۔

گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام غلی کی جانب سے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط کہا گیا ہے کہ صوبے میں دہشتگردوں کا زور ہے۔ ملک کی معاشی حالت ٹھیک نہیں تو مردم شماری و حلقہ بندیاں ہونا بھی باقی ہے۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ ان چیلنجز کو حل کرنے کے بعد تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے پولنگ کی تاریخ مقرر کی جائے۔

یاد رہے کہ گونرر خیبر پختونخوا غلام علی نے صوبائی اسمبلی کے عام انتخابات کیلئے 4 روز قبل جو زبانی اعلان کیا تھا آج تحریری طور پر خود ہی اس سے مکر گئے۔

install suchtv android app on google app store