شمالی وزیرستان میں فورسز کی کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان فورسز کی کارروائی فائل فوٹو شمالی وزیرستان فورسز کی کارروائی

شمالی وزیرستان کے تحصیل دتہ خیل کے علاقے محمد خیل میں سیکیورٹی فورسز کی کارووائی میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

زرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل کے علاقے محمد خیل میں آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران ہونےوالی جھڑپ کے نتیجے میں مختلف کارروائیوں میں مطلوب 6 اہم دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے گولہ بارود اور جدید اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

ہلاک ہونے والے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور دیگر دہشت گرد کارروائیوں میں مطلوب تھے۔

install suchtv android app on google app store