خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے فائل فوٹو خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

خیبر پختونخوا کے کئی اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی ریکٹر اسکیل پر شدت 5.6 تھی تاہم کسی بھی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی

پاکستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق جمعرات کو شام ساڑھے چار بجے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی ریکٹر اسکیل پر شدت 5.6ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کا مرکز چترال سے 237 کلومیٹر دور مغرب میں واقع تھا اور اس کی گہرائی 190کلومیٹر تھی۔

خیبر پختونخوا کے علاقوں نوشہرہ، شبقدر، مردان، کوہاٹ، صوابی، لوئردیر، بنوں، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، بٹگرام، خیبر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے جھٹکوں کے نتیجے میں عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور عوام بڑی تعداد میں اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔

پی ڈی ایم اے کو اب تک زلزلے کے نتیجے میں کسی بھی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی۔

اس سے قبل رواں سال پانچ جنوری کو بھی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، لاہور، پشاور، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک کے کئی شہروں میں 5.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تھی۔

ان زلزلے کے جھٹکوں کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان میں تھا جس کی ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.9 اور گہرائی 173 کلومیٹر تھی۔

امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا تھا کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.9 تھی اور افغانستان کے شہر جورم سے 43 کلومیٹر دور تھی۔

install suchtv android app on google app store