پشاور: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر لطیف آفریدی قاتلانہ حملے میں جاں بحق

لطیف آفریدی فائل فوٹو لطیف آفریدی

پشاور میں فائرنگ سے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر عبد الطیف آفریدی جاں بحق ہو گئے۔  لیڈی ریڈنگ اسپتال انتظامیہ نے لطیف آفریدی کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

پشاور ہائیکورٹ بار میں سینئر وکیل عبدالطیف آفریدی کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن کے سابق صدرلطیف آفریدی کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جاںبر نہ ہو سکے۔

پولیس کے مطابق عبدالطیف آفریدی کو 6 گولیاں لگیں اور ان پر فائرنگ کرنے والے شخص کو موقع پر ہی گرفتار کرلیا گیا ہے جس کی شناخت عدنان کے نام سے ہوئی ہے جب کہ ملزم سائل کے طور پر آیا تھا۔

پشاور ہائیکورٹ بار کے احاطے میں فائرنگ کے بعد ہائیکورٹ کے دروازے بند کردیے گئے ہیں اور سکیورٹی کے انتظامات سخت کردیے گئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ابتدائی طور پر معاملہ ذاتی دشمنی کا لگتا ہے تاہم اس معاملے کی انکوائری کررہے ہیں، یہ بھی پتالگایا جارہا ہےکہ ملزم پستول اندر کیسے لے کر گیا یا پھر اسے اسلحہ فراہم کرنے میں کسی نے اس کی مدد کی۔

واضح ر ہےکہ معروف قانون دان لطیف آفریدی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر بھی رہ چکے تھے۔

install suchtv android app on google app store