لکی مروت میں دہشتگردوں کا پولیس چوکی پر حملہ، اہلکار شہید

لکی مروت میں دہشتگردوں کا پولیس چوکی پر حملہ، اہلکار شہید فائل فوٹو لکی مروت میں دہشتگردوں کا پولیس چوکی پر حملہ، اہلکار شہید

لکی مروت میں دہشت گردوں کی جانب سے رات گئے شہبازخیل چوکی پر حملہ کردیا گیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلہ میں 1 پولیس اہلکار شہید جبکہ 1 حملہ آور بھی مارا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے جبکہ مارے گئے دہشت گرد کی شناخت اویس کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store