شمالی وزیرستان: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق

شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

زرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے سب ڈویژن میرعلی بازار میں نامعلوم افراد نے تینوں افراد کو مین بازار جیولری کے دکان سے اٹھا کر بازار کے قریب قتل کردیئے گئے۔

زرائع کے مطابق مقتولین کا تعلق بنوں سے بتایا جارہا ہے، واقعہ رات کو پیش آیا، لاشیں ٹی ایچ کیو ہسپتال میرعلی منتقل کردی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔

install suchtv android app on google app store