خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات میں توسیع

خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات میں توسیع فائل فوٹو

خیبر پختونخوا حکومت نے نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلی سیکرٹریٹ سے سیکرٹری تعلیم کو ایک ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے صوبے کے میدانی علاقوں میں گرمی کی شدید لہر چل رہی ہے جس کے لئے ضروری ہے تعطیلات میں 31 اگست تک توسیع کی جائے۔

تاہم تعطیلات میں توسیع میں اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ بچوں کی پڑھائی اور تعلیمی سال متاثر نہ ہو جس کے لیے بعد میں آنے والی چھٹیوں کو کم کیا جاسکتا ہے یا پھر اضافی کلاسز بھی لی جاسکتی ہیں۔

محکمہ تعلیم کے متعلقہ افسر کا کہنا ہے صوبائی حکومت کی طرف سے جیسے ہی حکم نامہ موصول ہوگا اس پر عمل کیا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store