صوبے میں طالبان کے قدم جمالینے والا تاثر درست نہیں: آئی جی خیبرپختونخوا

آئی جی خیبرپختونخوا فائل فوٹو آئی جی خیبرپختونخوا

انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی) خیبر پختونخوا (کے پی) معظم جاہ انصاری کا کہنا ہےکہ یہ تاثر درست نہیں کہ صوبے میں طالبان نے قدم جمالیے ہیں۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ صوبہ گزشتہ 20 سال سے دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے۔

آئی جی خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ ایم پی اے لیاقت خان پرفائرنگ کے واقعےکی تفتیش جاری ہے، متعلقہ علاقےکی جیو فینسگ کی گئی ہے اور کچھ مشتبہ لوگوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store