نیب کو مالم جبہ، بی آر ٹی، خیبربینک اور بلین ٹری کیس کی انکوائریز دوبارہ کھولنے کی ہدایت

  • اپ ڈیٹ:
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی فائل فوٹو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے نیب کو مالم جبہ، بی آر ٹی بس سروس، خیبر بینک اور بلین ٹری پر ریفرنس دائر کرنے اور کیسز کو دوبارہ کھولنے کی ہدایت کردی۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین نور عالم خان کی زیرصدارت ہوا، جس میں سابق چیئرمین نیب کی عدم شرکت پر اراکین برہم ہوئے اور آئندہ پیش نہ ہونے پر جسٹس (ر) جاوید اقبال کے وارنٹ یا اخبارات میں اشتہارات جاری کرنے کا عندیہ دیا۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے نیب کو مالم جبہ، خیبر بینک، بی آر ٹی اور بلین ٹری کی انکوائریز دوبارہ کھولنے اور ریفرنس فائل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے چیئرمین نیب اور نیب افسران کو اثاثوں کی تفصیلات 15 روز کے اندر فراہم کرنے کا الٹی میٹم بھی دیا۔

علاوہ ازیں پبلک اکاونٹس کمیٹی نے سابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبا ل کیخلاف خاتون کو مبینہ ہراسگی کے معاملے کی تحقیقات شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ وہ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو لاپتہ افراد کمیشن کی سربراہی سے فوری ہٹا دیں۔

install suchtv android app on google app store