پاک فوج کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، 2 د ہشت گرد ہلاک

پاک فوج کا شمالی وزیرستان میں آپریشن فائل فوٹو پاک فوج کا شمالی وزیرستان میں آپریشن

شمالی وزیرستان میں فورسز کے آپریشن میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گرد فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا، جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے، ملزمان فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل بنوں اور شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی مختلف کارروائیوں کے دوران 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔

install suchtv android app on google app store