شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان فائل فوٹو شمالی وزیرستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں 16 اور 17 مئی کی درمیانی رات سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس دوران فورسز کی جوابی فائرنگ میں 2 دہشتگرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ فورسز کی فائرنگ سے ہلاک دہشتگرد انتہائی مطلوب تھے جن کی شناخت کمانڈر رشید عرف جابر اور عبدالسلام عرف چمٹو کے نام سے ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد علاقے میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے جب کہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store