سی ٹی ڈی مردان کی کارروائی کے دوران 9 دہشتگر گرفتار

مردان فائل فوٹو مردان

سی ٹی ڈی مردان ریجن نے ضلع مہمند میں کارروائی کرتے ہوئے 9 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔

محکمہ انسداد دہسشتگردی مردان ریجن کے مطابق ضلع مہمند میں دہشتگردوں کی تخریب کاری کی غرض سے موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی جس میں 9 دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگردوں کے قبضے سے 2 عدد خود کش جیکٹ، ایک عد د کلاشنکوف بمعہ 3 عدد میگزین، ایک پستول 9MM، دو عدد ہینڈ گرینڈ ،4 عدد راکٹ لانچر کےگولے اور بارودی مواد برآمد کیے گئے۔

سی ٹی ڈی کا کہنا ہےکہ ملزمان سی ٹی ڈی کو اہم دہشتگردی کے مقدمات میں مطلوب تھے۔

install suchtv android app on google app store