ٹک ٹاک ویڈیو کی خاطر جنگل کو آگ لگا دی

ٹک ٹاک فائل فوٹو ٹک ٹاک

محکمہ جنگلات و وائلڈ لائف ایبٹ آباد ریجن نے ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کی خاطر جنگل کو آگ لگانے والے نوجوان کو گرفتار کر لیا۔

ایبٹ آباد میں نوجوان نے ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کی خاطر جنگل کو ہی آگ لگا دی، نوجوان قیمتی درخت کو آگ لگا کر ویڈیو بناتا رہا۔

یہ بھی پڑھیں:پشاور میں کھلونا بندوق پر پابندی

ویڈیو جب منظر عام پر آئی تو محکمہ جنگلات و وائلڈ لائف حرکت میں آگیا اور کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد انتظامیہ نے نوجوان کو گرفتار کر لیا۔

محکمہ جنگلات و وائلڈ لائف کے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کے لیے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store