جنوبی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد

سیکیورٹی فورسزنے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کرتے ہوئے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا فائل فوٹو سیکیورٹی فورسزنے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کرتے ہوئے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا

سیکیورٹی فورسزنے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کرتے ہوئے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا۔ دہشت گردوں کے ٹھکانے سے آئی ای ڈی تیار کرنے والا مواد بھی برآمد ہوا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں پر آپریشن کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا، دہشت گردوں کے ٹھکانے سے آئی ای ڈی تیار کرنے والا مواد بھی برآمد ہوا۔

شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق برآمدہونے والے اسلحے میں سب مشین گنز، آر پی جی سیون، دستی بم اور بڑی تعداد میں گولیاں شامل ہیں۔

install suchtv android app on google app store