پشاور میں بلدیاتی انتخابات: سرکاری مشنیری کے استعمال کا انکشاف، الیکشن کمیشن کا نوٹس

پشاور میں بلدیاتی انتخابات فائل فوٹو پشاور میں بلدیاتی انتخابات

پشاور میں بلدیاتی انتخابات میں سرکاری مشنیری کے استعمال کا انکشاف ہوا جس پر الیکشن کمیشن حرکت میں آگیا۔ پشاور یونیورسٹی روڈ میں بلدیاتی انتخابات سے قبل پی ٹی آئی کے لیے سرکاری مشینری کے استعمال کی ویڈیو وائرل ہونے پرالیکشن کمیشن نے نوٹس لیکر سی اینڈ ڈبلیو کے ایکس ای این کو دفتر طلب کرلیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق محکمہ سی اینڈ ڈبلیوکی کرین کی مدد سے پی ٹی آئی کی جھنڈیاں لگانے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں چند افراد سرکاری کرین سے حکمران جماعت کے جھنڈے لگاتے نظر آ رہے ہیں۔

سرکاری وسائل کا استعمال کرنے اور الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سوشل میڈیا پر تنقید ہوئی تھی

install suchtv android app on google app store