پشاور میں سرچ آپریشن، مشکوک افراد کی فائرنگ سے اے ایس آئی اور کانسٹیبل شہید

پشاور میں سرچ آپریشن فائل فوٹو پشاور میں سرچ آپریشن

پشاور میں سرچ آپریشن کے دوران پولیس اہلکاروں پر فائرنگ سے اے ایس آئی اور کانسٹیبل جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق اہلکاروں پر فائرنگ کا واقعہ حیات آباد فیز 7 میں سرچ آپریشن کے دوران پیش آیا۔

پولیس حکام کا بتانا ہے کہ مشکوک افراد کی فائرنگ سے اے ایس آئی اور کانسٹیبل جاں بحق ہو گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے جس کی شناخت حمزہ کے نام سے ہوئی ہے۔

install suchtv android app on google app store