پشاور پی ڈی ایم کا پاورشو نیا ٹریفک پلان جاری

پشاور پی ڈی ایم کا پاورشو  نیا ٹریفک پلان جاری فائل فوٹو پشاور پی ڈی ایم کا پاورشو نیا ٹریفک پلان جاری

پشاور ٹریفک پولیس نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی ریلی کے باعث نیا ٹریفک پلان جاری کردیا۔مہنگائی کے خلاف پشاور میں پی ڈی ایم کی جانب سے آج ہفتے کے روز احتجاجی ریلی نکالی جائے گی، ریلی میں مولانا فضل الرحمان، شہباز شریف،آفتاب احمد خان شیرپاؤ اور محمود خان اچکزئی سمیت دیگر قائدین شریک ہوں گے۔

اس سلسلے میں ٹریفک پولیس نے شہر کا ٹریفک پلان جاری کیا ہے جس کے مطابق موٹروے سے جی ٹی روڈ آنے والی گاڑیاں ناردرن بائی پاس سے اُتر کر چمکنی موڑ کے ذریعے شہر آسکتی ہیں۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہےکہ شہری حیات آباد جانے کے لیے رنگ روڈ کا استعمال کرسکتے ہیں اور شہر سے موٹروے جانے والی گاڑیاں جی ٹی روڈ کے ذریعے چمکنی موڑ سے بذریعہ ناردرن بائی پاس جاسکتی ہیں۔

حیات آباد سے موٹروے جانے والی گاڑیاں بذریعہ رنگ روڈ پیرزکوڑی پل کے نیچے سے براستہ چمکنی موڑ جا سکیں گے۔

ٹریفک پلان کے مطابق کوہاٹ روڈ سے موٹروے جانے والے شہری انقلاب روڈ کا استعمال کریں جب کہ موٹروے سے چارسدہ روڈ اور دلہ زاک روڈ جانے والے ناردرن بائی پاس استعمال کریں، اس کے علاوہ چارسدہ روڈ اور دلہ زاک روڈ سے موٹروے جانے والے شہری ناردرن بائی پاس کا استعمال کریں گے۔

install suchtv android app on google app store