ڈینگی کا وار تھم نہیں سکا، پشاور میں مثبت کیسز کی مجموعی تعداد 4 ہزار سے تجاوز کر گئی

ڈینگی کا وار تھم نی سکا فائل فوٹو ڈینگی کا وار تھم نی سکا

ڈینگی کا وار تھم نی سکا، پشاور میں مثبت کیسز کی مجموعی تعداد 4 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ  شہر کے 10 علاقے ڈینگی وائرس کے حوالے سے ہاٹ اسپاٹ قرار دیے گئے ہیں۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق تہکال، اچینی اور سفید ڈھیری سمیت دس علاقوں کو ڈینگی کے حوالے سے ہاٹ اسپاٹ قرار دے رکھا ہے جہاں ڈینگی وائرس مسلسل پھیل رہا ہے، ان متاثرہ علاقوں کے مکینوں کا کہنا ہے کہ تشویش ناک صورتحال کے باوجود متاثرہ علاقوں میں صرف ایک آدھ بار انسداد ڈینگی اسپرے کیا گیا۔

 

پشاور میں ایک جانب اگر شہری اسپرے نہ ہونے پر حکومت پر برہم ہیں تو دوسری جانب نجی لیبارٹریوں میں ڈینگی ٹیسٹ کی فیسوں میں خود ساختہ اضافے پر بھی شہری پریشان ہیں جب کہ ڈینگی بخار میں استعمال ہونے والی ادویات بھی مارکیٹ میں دستیاب نہیں۔

صوبائی محکمہ صحت نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں مجموعی طور پر ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 9342 ہے جب کہ پشاورمیں مجموعی طور پر ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 4779 تک جا پہنچی ہے۔

رپورٹ کے مطابق صوبے میں اب تک ڈینگی سے 9 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

install suchtv android app on google app store