وزیراعظم سٹیزن پورٹل اور پی ایم ڈی یو کا اطلاق صوبائی ملازمین پر نہیں ہوتا: پشاور ہائیکورٹ

 پشاور ہائیکورٹ فائل فوٹو پشاور ہائیکورٹ

پشاور ہائیکورٹ کا کہنا ہےکہ وزیراعظم سٹیزن پورٹل اور پی ایم ڈی یو کا اطلاق صوبائی ملازمین پر نہیں ہوتا۔


پشاور ہائیکورٹ مینگورہ بینچ نے وزیراعظم سٹیزن پورٹل اورپی ایم ڈی یوکو صوبائی ملازمین کے خلاف کارروائی سے روک دیا۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہےکہ سٹیزن پورٹل اور پی ایم ڈی یو کا اطلاق صوبائی ملازمین پرنہیں ہوگا، صوبائی ملازمین سٹیزن پورٹل کےدائرہ اختیارسے باہر ہیں۔

عدالت کا کہنا تھا کہ آئندہ سٹیزن پورٹل اور پی ایم ڈی یوکے تحت صوبائی ملازمین کے خلاف کارروائی نہیں کی جاسکے گی۔

install suchtv android app on google app store