ایک بار پھر خیبرپختونخوا میں ڈینگی کیسز میں تیزی سے اضافہ

ڈینگی کیسز فائل فوٹو ڈینگی کیسز

خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے کیسز میں ہر گزرتے دن کے ساتھ تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔  گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے مزید 304 کیسز رپورٹ ہوئے.

خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے مزید 304 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد صوبے میں ڈینگی کیسز کی مجموعی تعداد 2 ہزار 456 ہوگئی۔

دوسری جانب پنجاب میں ڈینگی کے مزید 189 مریض رپورٹ ہوئے جن میں سے صرف 139 کا تعلق لاہور سے ہے۔

علاوہ ازیں سندھ میں 49 افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہوئے جہاں کراچی اور مٹیاری میں ڈینگی کے سب سے زیادہ کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔

install suchtv android app on google app store