باچا خان انٹرنیشنل ایئر پورٹ، ہزاروں سعودی ریال اسمگل کرتے ہوئے مجرم گرفتار

باچا خان انٹرنیشنل ایئر پورٹ، فائل فوٹو باچا خان انٹرنیشنل ایئر پورٹ،

باچا خان انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ایک شخص ہزاروں سعودی ریال اسمگل کرتے ہوئے پکڑا گیا۔


پشاور ایئر پورٹ پر 50 ہزار سعودی ریال کی اسمگلنگ ناکام بنا دی گئی، کارروائی ایئر پورٹس سیکیورٹی فورس نے کی۔

اے ایس ایف اہل کاروں نے نجی ایئر لائن سے دبئی جانے والے مسافر سے پچاس ہزار سعودی ریال برآمد کیے، مسافر عادل احمد نے یہ رقم اپنے دستی سامان میں چھپا رکھی تھی۔

اے ایس ایف کے عملے نے مسافر کے سامان کی تلاشی کے دوران ریال برآمد کیے، ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ رقم سمیت مزید کارروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ آج اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر کارروائیاں کر کے 3 غیر ملکیوں سمیت 10 منشیات اسمگلرز کو گرفتار کیا ہے۔

اے این ایف انٹیلیجنس نے کارروائیوں میں 595 کلوگرام ہیروئن اور 5.033 کلوگرام کوکین برآمد کی، گرفتار اسمگلرز میں 3 ویسٹ افریقن باشندے بھی شامل تھے، اور ان میں ایک عورت بھی تھی۔

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ لاہور پر ایتھوپیا سے آنے والی مغربی افریقی خاتون سے جب 1.393 کلوگرام کوکین برآمد ہوئی، تو اس کیس کے تعاقب میں اے این ایف نے فیصل آباد ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے 2 غیر ملکی باشندوں کو گرفتار کیا۔

ایک اور کارروائی میں اے این ایف انٹیلیجنس کی سری لنکن سیکیورٹی حکام کو فراہم کی جانے والی خفیہ معلومات کے نتیجے میں کھلے سمندر میں 2 کشتیوں سے مجموعی طور پر 595 کلوگرام ہیروئن برآمد کی گئی، اور 7 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

install suchtv android app on google app store