دیر بالا میں زمین کا تنازع، جرگے کے دوران فائرنگ سے 9 افراد جاں بحق

ایدھی ایمبولینس فائل فوٹو ایدھی ایمبولینس

صوبہ خیبرپختونخوا کے قبائلی علاقے دیر بالا میں زمین کے تنازع کے سلسلے ہونے والے جرگے کے دوران اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق واقعہ میاں گانوچم نامی گاؤں میں پیش آیا جس میں 10 افراد زخمی بھی ہوئے۔

ڈسٹرک پولیس افسر (ڈی پی او) طارق اقبال کے مطابق زخمیوں کو ڈسٹرک ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال دیر منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) معظم جاہ انصاری نے دیر میں جرگے کے دوران فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او مالاکنڈ سے رپورٹ طلب کرلی۔

آئی جی خیبرپختونخوا نے ہدایت کی کہ جرگہ سسٹم اور جرگوں کے انعقاد کے لیے سیکیورٹی کا بندوبست کیا جائے، ڈی آر سی کو فعال کیا جائے تاکہ یہ مسئلے اور دشمنیاں ختم ہو سکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈی آر سی کے ادارے مزید مستحکم بنائے جائیں اور انہیں بہتر استعمال میں لایا جائے تاکہ اس طرح کے واقعات کا تدارک ہو سکے۔

قبل ازیں لوئر دیر کے علاقے تورمنگ میں کھل پولیس تھانے کی حدود میں جمعرات کو ایک جنازے کے دوران زمین کے تنازع پر دو مخالف پارٹیوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا۔

واقعے میں 8 افراد مارے گئے جبکہ 12 زخمی ہوئے تھے۔

install suchtv android app on google app store