سی ٹی ڈی بنوں کی کارروائی، سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی فائل فوٹو سی ٹی ڈی

سی ٹی ڈی بنوں نے کارروائی کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔


کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا بنوں کو خفیہ ذرائع سے اطلاعات ملیں کہ سکیورٹی فورسز پر فائرنگ اور بم دھماکوں میں ملوث انتہائی مطلوب اشتہاری دہشت گرد ولی نور جانی خیل تھانہ جانی خیل کے علاقے میں موجود ہے اور دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہا ہے جس پر سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔

واضح رہے کہ صوبائی حکومت نے گرفتار دہشت گرد کے سر کی قیمت 2 ملین مقرر کی ہے جب کہ اس کا تعلق تحریک طالبان پاکستان کے لوکل کمانڈر اختر محمد عرف خلیل جانی خیل گروپ سے ہے۔

install suchtv android app on google app store