صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

 زلزلے کے جھٹکے فائل فوٹو زلزلے کے جھٹکے

صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔


صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.3 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی گہرائی 143 کلو میٹر تھی اور مرکز کوہ ہندو کش کا پہاڑی علاقہ تھا۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔ زلزلے کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

اس سے قبل گزشتہ ماہ بھی سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی تھی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 151 کلو میٹر اور مرکز کوہ ہندو کش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

install suchtv android app on google app store