شمالی وزیرستان، فورسز کی کاروائی 2 دہشتگرد مارے گئے

شمالی وزیرستان، فورسز کی کاروائی 2 دہشتگرد مارے گئے فائل فوٹو شمالی وزیرستان، فورسز کی کاروائی 2 دہشتگرد مارے گئے

سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں ملک دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پرفورسزنے آپریشن کیا، کارروائی کے دوران دو دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملک دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کے دوران ایک افسر اور جوان زخمی بھی ہوا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہلاک دہشت گرد دہشت گرد دیسی ساختہ بارودی سرنگوں کےحملوں میں مطلوب تھے۔

اس سے قبل آج شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ گھڑیوم پر فائرنگ کی گئی تھی، جس کے نتیجے میں سینتیس سالہ لانس نائیک غلام مصطفیٰ نے جام شہادت نوش کیا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں نے بھی بھرپورجوابی کارروائی کی ، دہشت گردوں کی تلاش اور خاتمے کیلئے علاقے میں آپریشن کیا گیا۔

یاد رہے رواں سال جون کے آخر میں بھی افغانستان سے دہشت گردوں نے انٹرنیشنل بارڈر پر فائرنگ کی تھی ، فائرنگ شمالی وزیرستان کے علاقے دواتوئی کی فوجی چیک پوسٹ پر کی گئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے تبادلے میں حولدارسلیم اورلانس نائیک پرویزشہید ہوئے جبکہ پاک فوج کی طرف سے فوری اور مؤثرجوابی کارروائی کی گئی تھی۔

install suchtv android app on google app store