پشاور میں پی آئی اے کا دفتر ٹیکس ادا نہ کرنے پر سیل کردیا گیا

پشاور میں پی آئی اے  کا دفتر ٹیکس ادا نہ کرنے پر سیل کردیا گیا فائل فوٹو پشاور میں پی آئی اے کا دفتر ٹیکس ادا نہ کرنے پر سیل کردیا گیا

خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت میں واقع پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے ) کا دفتر ٹیکس ادا نہ کرنے پر سیل کردیا گیا جسے مذاکرات کے بعد کھول دیا گیا۔کنٹونمنٹ بورڈ پشاور کی جانب سے واجبات کی عدم ادائیگی پر پی آئی اے کے پشاور آفس کو سیل کردیا تھا، جسے اب دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ دفتر سیل کرنے کے بعد پی آئی اے انتظامیہ اور کنٹونمنٹ بورڈ کے درمیان مذاکرات ہوئے جس کے بعد معلوم ہوا کہ کنٹونمنٹ بورڈ پشاور نے واجبات کی ادائیگی سے متعلق غلط اعداد و شمار جاری کئے تھے۔،

ترجمان کا کہنا ہے کہ کنٹونمنٹ پشاور سے مذاکرات کے دوران جب دوبارہ سے اسسمنٹ کرائی گئی تو اس میں پی آئی اے30لاکھ روپے کا مقروض نکلا۔ پی آئی اے نے فوری طور پر10لاکھ روپے کنٹونمنٹ پشاور کو ادا کردیئے ہیں۔

پی آئی اے ترجمان نے بتایا کہ پی آئی اے 20لاکھ روپے آئندہ مختلف اقساط میں ادا کرے گا، کنٹونمنٹ پشاور نے پی آئی اے کے دفتر کو ڈی سیل کردیا ہے۔

قبل ازیں ریونیو حکام کا کہنا تھا کہ 11.8 ملین روپے کے پراپرٹی ٹیکس کی عدم ادائیگی پر کنٹونمنٹ کے علاقے میں واقع پی آئی اے کا علاقائی دفتر سیل کیا گیا تھا۔

پی آئی اے آفس نے پراپرٹی ٹیکس اکھٹا کرنے والے حکام کے بار بار بھیجے جانے والے نوٹسز پر کوئی توجہ نہیں دی تھی جس پر کارروائی کی گئی۔

install suchtv android app on google app store