کورونا کیسز میں اضافہ، آزاد کشمیر حکومت نے علاقے میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کردیا

کورونا لاک ڈاؤن فائل فوٹو کورونا لاک ڈاؤن

آزاد کشمیر کی حکومت نے کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر ایک ضلع میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کردیا۔

حکومت نے آزادکشمیر کے ضلع پونچھ میں ایک ہفتہ کے لیےلاک ڈاؤن کا اعلان کردیا۔

حکومت نے مکمل لاک ڈاؤن کے نفاذ کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ’لاک ڈاؤن کافیصلہ ضلع پونچھ میں کروناکیسز کی شرح ستائیس فیصد پہنچنے کے بعد کیا گیا‘۔

حکومت نے مذکورہ ضلع کے تمام تعلیمی اداروں کو دو ہفتوں کے لیے بند کرنے کا اعلان بھی کردیا۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق آزاد کشمیر میں کرونا کے مثبت کیسز کی تعداد 13 ہزار 176 تک پہنچ گئی۔

این سی او سی کی رپورٹ کے مطابق آزاد کشمیر میں کرونا سے مرنے والے افراد کی تعداد 363 جبکہ صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد گیارہ ہزار اٹھانوے تک پہنچ گئی۔

install suchtv android app on google app store