کرونا وائرس کے باعث میرپور میں آج سے مکمل ڈاؤن کا نفاذ

کرونا وائرس کے باعث میرپور میں آج سے مکمل ڈاؤن کا نفاذ فئل فوٹو کرونا وائرس کے باعث میرپور میں آج سے مکمل ڈاؤن کا نفاذ

آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر مکمل لاک ڈاؤن کے نفاذ کا فیصلہ کیا گیا ہے

ڈپٹی کمشنر میرپور نے اس ضمن میں کہا ہے کہ یکم مارچ سے ضلع میرپور، آزاد کشمیر میں مکمل لاک ڈاؤن ہو گا۔

ڈپٹی کمشنرمیر پور کے مطابق کورونا کے حوالے سے صورتحال انتہائی تشویشناک ہوتی جارہی ہے جس کی وجہ سے ضلع بھر کے تمام تعلیمی ادارے اور پبلک ٹرانسپورٹ آئندہ دو ہفتے کے لیے بند کردی گئی ہے۔

ضلع کے تمام شادی ہالوں اور منعقد ہونے والے تمام عوامی اجتماعات کو بھی آئندہ ایک ماہ تک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر میرپور کے مطابق کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر سخت فیصلے کرنے پڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی چین کو توڑنے کے لیے لاک ڈاؤن کا نفاذ انتہائی ضروری ہے۔

install suchtv android app on google app store