افضل گورو کی ساتویں برسی، مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال

افضل گورو کی ساتویں برسی، مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال فائل فوٹو افضل گورو کی ساتویں برسی، مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال

حریت رہنما محمد افضل گورو کی ساتویں برسی پر آج مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال کی جارہی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق کشمیری شہری بھارتی قابض افواج کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

دوسری جانب مظاہروں پرقابوپانے کے لیے کٹھ پتلی سرکار الرٹ ہے اور مقبوضہ وادی میں انٹرنیٹ بھی بندکردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ بھارت نے افضل گورو کو 13 دسمبر 2001 کو بھارتی پارلیمنٹ پر ہونے والے حملے کے الزام میں 9 فروری 2013 کو نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں خفیہ طور پر پھانسی دے کر جیل کے احاطے میں ہی دفن کردیا تھا۔

پھانسی کے وقت افضل گورو کی عمر 44 برس تھی، انہیں نہ تو قانونی پیروی کا موقع دیا گیا اور نہ ہی پھانسی سے قبل اہلخانہ سے ان کی ملاقات کروائی گئی۔

محمد افضل گورو کی زندگی علم، فن اور مزاحمت سے عبارت تھی۔

install suchtv android app on google app store