مقبوضہ کشمیر میں جعلی سرچ آپریشن، چھ مظلوم کشمیری گرفتاراور ایک زخمی

مقبوضہ کشمیر فائل فوٹو مقبوضہ کشمیر

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے مظالم جاری ہیں، قابض فوج نے جعلی الزامات لگا کر چھ نوجوانوں کو گرفتار کرلیا, جس کے خلاف کشمیری گھروں سے باہر نکل آئے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج مظالم کے پہاڑ ڈھانے سے باز نہ آئی۔ ضلع پلوامہ اور ڈوڈا میں بھارتی افواج نے نام نہاد سرچ آپریشن کیا۔

اس دوران چار بے گناہ نوجوانوں کو حراست میں لے لیا، جعلی سرچ آپریشن کے دوران فوجیوں کی فائرنگ سے ان نوجوانوں میں سے ایک زخمی ہوگیا۔

قابض فوج نے ضلع اسلام آباد سے دو مظلوم کشمیریوں کو گرفتار کر لیا۔

دوسری جانب سری نگر ہائی کورٹ نے ضلع پلوامہ سے تعلق رکھنے والے دو افرادکی غیر قانونی نظربندی کو کالعدم قرار دیا ۔

جن پر گزشتہ سال پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

 

install suchtv android app on google app store