آزادی کی جدوجہد میں کشمیریوں کیساتھ ہیں، وزیر اعظم عمران خان

آزادی کی جدوجہد میں کشمیریوں کیساتھ ہیں، وزیر اعظم عمران خان فائل فوٹو آزادی کی جدوجہد میں کشمیریوں کیساتھ ہیں، وزیر اعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے آج کے دن کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 5جنوری 1949 کو یواین نے جموں و کشمیرکو حق خودارادیت کی ضمانت دی۔ اس دن کو ادھورےعہد کی یاد دہانی کے طور پرمناتے ہیں جس کا نبھایا جانا ابھی باقی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اہل کشمیرنسل درنسل 73 برس سے بھارتی تسلط کا جبرسہ رہے ہیں۔ اہل کشمیرحق خودارادیت کے حصول کے مطالبے پرڈٹ کرکھڑے ہیں۔

عمران خان نے کہا ہم غیرقانونی تسلط کے جبرسے آزادی کی جدوجہد میں کشمیریوں کیساتھ ہیں۔عالمی برادری کشمیریوں کوحق خودارادیت کیلئے کارروائی کرے۔

خیال رہے کہ 5 پاکستان اور کشمیر کی تاریخ کا اہم ترین دن ہے۔ آج سے 72 برس قبل اقوام متحدہ نے پہلی مرتبہ اور واشگاف الفاظ میں کشمیریوں کے حق خود داریت کو تسلیم کیا تھا۔

اقوام متحدہ نے مسئلہ کشمیر کا واحد حل غیر جانبدارانہ اور آزادانہ استصواب رائے قرار دیا تھا۔ یہ دن مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کا ضمیر جھنجوڑنے کا دن ہے۔

آج کا دن منانے کا مقصد عالمی برادری کو 5 جنوری 1949 کو اقوام متحدہ کی منظور کی گئی اس قرارداد کی یاد دہانی کرانا ہے جس میں کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کو تسلیم کیا گیا تھا۔

قرارداد منظور ہونے کے باوجود بھارت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے عملدرآمد نہ ہوسکا۔ جموں و کشمیر پر آج بھی بھارت کا غاصبانہ قبضہ برقرار ہے۔

کشمیری عوام سالہا سال سے ظلم سہتے آرہے ہیں۔ اقوام متحدہ کی قرارداد کے تحت کشمیریوں کو حق خود ارادیت تو نہ مل سکا، بلکہ بھارت نے 5 اگست 2019 میں نہتے کشمیریوں کا جینا مزید دوبھر کردیا اور یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے۔

مودی سرکار کے غیرقانونی اقدامات اور لاک ڈاؤن کو 500 سے زائد دن گزرچکے ہیں لیکن اقوام متحدہ کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔

install suchtv android app on google app store