آزاد کشمیر میں اگلے 15 روز کے لیے لاک ڈاؤن کا نافذ

آزاد کشمیر میں لاک ڈاؤن فائل فوٹو آزاد کشمیر میں لاک ڈاؤن

کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث آزاد کشمیر میں آج رات سے اگلے 15 روز کے لیے لاک ڈاؤن کا نفاذ ہو جائے گا۔

کورونا کی دوسری لہر میں اچانک کیسز میں اضافے کے بعد آزاد کشمیر، گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں حفاظتی تدابیر کے تحت پابندیاں سخت کی جارہی ہیں۔

اسلام آباد، کراچی، لاہور اور کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ اور مائیکرو لاک ڈاؤن نافذ کرکے ہاٹ اسپارٹ کو سیل کیا جارہا ہے۔

آزاد کشمیر حکومت نے بھی کورونا پر قابو پانے کے لیے لاک آئندہ 15 روز کے لیے لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق لاک ڈاؤن کا نفاذ آج رات 12 بجے سے شروع ہو جائے گا۔

آزادکشمیرحکومت نےتمام اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایات جاری کر دیں اور پولیس کو لاک ڈاؤن پر مکمل عملدآرمد کرانے کے لیے سختی سے احکامات جاری کیے ہیں۔

install suchtv android app on google app store