ایچ آر ڈبلیو کا مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی بزدلانہ کارروائیوں کی مذمت

مقبوضہ کشمیر فائل فوٹو مقبوضہ کشمیر

ہیومن رائٹس واچ (ایچ آر ڈبلیو) نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی بزدلانہ کارروائیوں کی مذمت کی ہے۔

ایچ آر ڈبلیو کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں این جی اوز کے دفاتر، کارکنان کے گھروں پر چھاپے مارے گئے، بھارتی تحقیقاتی ایجنسی نے مقبوضہ کشمیر میں اخبار کے دفتر پر بھی چھاپا مارا۔

ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی چھاپے بی جے پی کے کریک ڈاؤن کا حصہ ہیں۔

ایچ آر ڈبلیو نے مطالبہ کیا کہ بھارت کشمیریوں اور دیگر انسانی حقوق کے گروپس کے خلاف غیرقانونی آپریشن روکے۔

دوسری جانب پاکستان نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں زمینی ملکیت کے قوانین میں غیرقانونی ترمیم کو مسترد کردیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے کشمیرمیں زمینی ملکیت کی قوانین میں تبدیلی قابل مذمت ہے۔ کشمیر میں زمینی ملکیت میں تبدیلی سلامتی کونسل کی قراردادوں کےخلاف ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق زمینی ملکیت کے قوانین میں تبدیلی پاکستان اور بھارت کے درمیان دو طرفہ معاہدوں کی بھی خلاف ورزی ہے۔ مسئلہ کشمیرعالمی قوانین کے تحت عالمی سطح پر تسلیم شدہ تنازعہ ہے۔

ترجمان کے مطابق 5 اگست 2019 کے بھارتی اقدامات اور ڈومیسائل قانون میں تبدیلی کا مقصد کشمیر کے آبادیاتی ڈھانچے کو تبدیل کرنا ہے۔ کشمیر کے آبادیاتی ڈھانچے میں تبدیلی کا مقصد کشمیریوں کو ان کی اپنی سرزمین پر اقلیت میں تبدیل کرنا ہے۔

install suchtv android app on google app store