مظلوم کشمیریوں کا ماورائے عدالت قتل، پاکستان کا بین الاقوامی نگرانی میں عدالتی تحقیقات کا مطالبہ

مظلوم کشمیری فائل فوتو مظلوم کشمیری

مظلوم کشمیریوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ پاکستان کشمیری بھائیوں کیلئے انصاف کی آواز ہر فورم پر اٹھائے گا۔ بھارتی فوج کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں تین نوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل کے اعتراف پر پاکستان نے بین الاقوامی نگرانی میں عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔

بھارت کے سینے میں بہنے والے نفرت کے نالے مقبوضہ وادی میں ابل رہے ہیں۔ مسلمانوں کے خلاف نفرت کی بو سے کشمیر جنت نظیر جہنم کی تصویر بن گیا۔

بھارتی قابض فوجیوں نے ایک دفعہ پھر مظلوم نہتے کشمیریون کے خون سے ہولی کھیل ڈالی۔ سیبوں کے باغ میں کام کرنے والے تین مزدوروں کو ماورائے عدالت قتل کرنے کے بعد دہشت گرد قرار دے دیا۔

بھارتی ریاستی دہشت گردوں نے لاشیں مقتولین کی والدین کے حوالے کرنے کی بجائے مبینہ غیر ملکی دہشت گردوں کے قبرستان میں دفن کردیں۔

قتل کے دو ماہ بعد اٹھارہ ستمبر کو ماورائے عدالت قتل کا اعتراف بھی کرلیا۔

25 سالہ امتیاز احمد، 20 سالہ محمد ابرار،16 سالہ ابرار احمد کوقتل کرنے کی بزدلانہ اقدام کو آپریشن کا نام بھی دے دیا۔

پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارتی فوج نے اپنے بیان میں آرمڈ فورسزسپیشل پاورایکٹ کے غلط استعمال کو تسلیم کیا۔ عالمی برادری 18 جولائی کے واقعے کا نوٹس لے۔

کشمیری عوام کیخلاف جرائم میں بی جے پی قیادت براہ راست ذمہ دار ہے۔ گزشتہ ایک سال میں 300 سے زائد نہتے کشمیریوں کو ماورائے عدالت قتل کیا گیا۔

install suchtv android app on google app store