بھارتی فوج کا تین بے گناہ کشمیری شہریوں کی ہلاکت کا اعتراف

تین بے گناہ کشمیری شہید فائک فوٹو تین بے گناہ کشمیری شہید

بھارتی غیر قانونی زیر قبضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج نے تین مزدوروں کے بے گناہ مارے جانے کا اعتراف کر لیا۔ کشمیر میں دہائیوں سے جاری آزادی کی جنگ میں لاکھوں مظلوم کشمیری بھارتی درندوں کا نشانہ بن چکے۔ جس کی تحقیقات آج تک دنیا کی کوئی عدالت نہ کر سکی۔

مقبوضہ و جموں کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم نہ رک سکے۔ جابر بھارتی فوج اپنے اختیاریات سے تجاوز کرتے ہوئے جعلی مقابلوں میں نہتے کشمریوں کو شہید کرنے سے بھی باز نہیں آتی۔

حال ہی میں بھارتی فوج کے ترجمان نے اعتراف کیا کہ اس کے اہلکاروں نے رواں سال جولائی میں ہونے والے مقابلے کے دوران اپنے اختیارات سے تجاوز کیا۔ جس میں تین بےگناہ کشمیری شہری شہید ہو گئے تھے۔

دہشت گرد بھارتی فوج کی جانب سے کشمیر میں مقابلوں کے دوران غلطی کا اعتراف بہت ہی کم سامنے آتا ہے۔ جعلی مقابلے میں شہید ہونے والے تینوں افراد مزدور تھے۔ ظالم بھارتی فوج نے تینوں مزدوروں کو دہشت گرد قرار دے کر گولیوں کا نشانہ بنایا تھا۔

افسوسناک واقعہ کے بعد کشمیر میں غم وغصے کی لہر دوڑ گئی تھی۔ کشمیریوں نے اس حوالے سے آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔

جولائی میں ہونے والے جعلی مقابلے کشمیر بھر میں ہونے والے اس جیسے ہزاروں واقعات کی یاد دلاتے ہیں۔

کشمیر میں تین دہائیوں سے جاری آزادی کی جنگ میں لاکھوں مظلوم کشمیری بھارتی درندوں کا نشانہ بن چکے ہیں۔ جس کی تحقیقات آج تک دنیا کی کوئی عدالت نہ کر سکی۔

install suchtv android app on google app store