بھارت نے یکطرفہ قوانین سے کشمیریوں کی آواز کو دباناچاہا: شاہ محمود قریشی

شاہ محمود قریشی فائل فوٹو شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ کشمیر میں بھارتی حکمت عملی مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں کہا کہہ بھارت نہتے کشمیریوں پر طاقت کا استعمال 7 دہائیوں سے کر رہا ہے،طاقت کےاستعمال سے یہ مسئلہ حل نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر میں بھارتی حکمت عملی مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے،حکمت عملی ناکام ہونےکی آوازیں بھارت کے اندر سےاٹھ رہی ہیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت نے یکطرفہ قوانین سے کشمیریوں کی آواز کو دباناچاہا،5 اگست 2019 کے بعدکشمیریوں پر ڈھائےگئے مظالم کی مثال نہیں ملتی،بھارت وقتی آواز دبانے میں کامیاب تو ہوسکتا ہے مگرمسئلہ حل نہیں ہوگا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارتی اقدامات کی وجہ سے آج کشمیریوں میں اشتعال پایا جاتا ہے،مقبوضہ کشمیر میں آزاد کشمیر کا پرچم لہرایا جا رہا ہے،کشمیری شہیدوں کوپاکستانی پرچم میں لپیٹ کر دفن کیا جا رہا ہے،کشمیر میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم کشمیر کا مسئلہ ہر فورم پر اٹھاتے رہیں گے،آج عالمی فورمز پر مسئلہ کشمیرکو زیر بحث لایا جا رہا ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم 25 تاریخ کو جنرل اسمبلی میں خطاب میں مسئلہ کشمیر پر بات کریں گے۔

install suchtv android app on google app store