مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوجیوں میں خودکشی کا بڑھتا رجحان، مزید دو فوجیوں نے خود کو گولی مار لی

بھارتی فوجیوں کی خودکشی فائل فوٹو بھارتی فوجیوں کی خودکشی

کشمیر میں تعینات دو اور بھارتی فوجی نے اپنی ہی بندوق سے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوجیوں میں خودکشی کا رجحان بڑھتا ہی جارہا ہے، آج بھی شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے علاقے برنواری میں ایک بارڈر سیکیورٹی فورسز ( بی ایس ایف) اہلکار نے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی فوجی نے اپنی ہی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔

خودکشی کرنے والے بھارتی فوجی کی شناخت رام کمار کے نام ہوئی ہے جو بھارت کی بارڈر سیکیورٹی فورسز میں ہیڈکانسٹیبل کے عہدے پر ڈیوٹی انجام دے رہا تھا۔

ایس ایس پی کپوارہ شری رام امبارکر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ مہلوک بی ایس ایف اہلکار ہائپر ٹیشن کا مریض تھا۔

دوسرا فوجی جموں کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر تعینات تھا، موہت کمار نامی فوجی نے خود اپنی ہی بندوق سے خود پر فائر کیا اور ہلاک ہوگیا۔

کشمیر کے حالات پر گہری نظر رکھنے والے مبصرین کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز اہلکاروں بالخصوص سی آر پی ایف جوانوں میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے رجحان کی وجہ سخت ڈیوٹی، اپنے عزیز و اقارب سے دوری اور گھریلو و ذاتی پریشانیاں ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 2010 سے 19 تک 1113 بھارتی فوجی خودکشی کرچکے ہیں۔

install suchtv android app on google app store