ہیومن رائٹس واچ کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش

 مقبوضہ کشمیر فائل فوٹو مقبوضہ کشمیر

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں پابندیاں ہٹانے کیلئے فوری اقدامات کرے۔

تفصیلات کے مطابق انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پراظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں استحصال جاری ہے ، ایک سال بعدبھی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پابندیاں برقر ار ہیں۔

،ہیومن رائٹس واچ کا کہنا تھا کہ بھارت نے کشمیریوں کو آزادی، تعلیم اور صحت سہولتوں سےمحروم رکھا، انتظامیہ نے5اگست کواحتجاج روکنےکیلئےپابندیاں سخت کیں، وبا میں بھی کشمیریوں کوصحت کی بہترسہولت اور انٹرنیٹ تک رسائی نہیں۔

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم نے کہا کہ ایک سال میں مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں کشمیروں کو جیلوں میں ڈالاگیا، کشمیری نوجوانوں کوبغیر کسی جرم کےگرفتار کیاگیا، کشمیری رہنما بھی قید ہونے والوں میں شامل ہیں۔

ایچ آرڈبلیو کے مطابق وادی میں مسلم اکثریت کواقلیت میں تبدیل کرنےکی کوشش کی گئی ، وادی میں آبادی کا تناسب بدلنےپرتنقیدکرنیوالوں کو گرفتار کیا گیا جبکہ لاک ڈاؤن میں کشمیری معیشت کواربوں ڈالرکانقصان ہوا، جس کا اب تک ازالہ نہیں کیا گیا۔

ہیومن رائٹس واچ نے مطالبہ کیا کہ بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں پابندیاں ہٹانے کیلئے فوری اقدامات کرے۔۔ زبردستی جیلوں میں قید کشمیر یوں کو رہا کیا جائے، کشمیریوں کی آزادی اظہار کا تحفظ یقینی بنایا جائے، وادی میں انٹرنیٹ اور مواصلاتی نظام کو فوری بحال کیا جائے

install suchtv android app on google app store