یاسین ملک کی موت کے بعد کیا اہم چیز عطیہ کرنے کی ہدایت؟ مشعال ملک نے عوام الناس کو بتادیا

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک فائل فوٹو حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ یاسین ملک نے موت کے بعد جسمانی اعضاء عطیہ کرنے کی وصیت کی ہے اور واضح کیا ہے کسی صورت سرنڈر نہیں کریں گے۔

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ یاسین ملک کو ڈیتھ سیل میں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جارہاہے، اتنے بڑے لیڈر اور مرد مجاہد یاسین ملک موت کے منہ میں ہیں۔

مشعال ملک کا کہنا تھا کہ یاسین ملک نے اپنی وصیت دنیا کیلئے بھجوا دی ہے اور وصیت میں انھوں نے موت کے بعد جسمانی اعضاء عطیہ کردیئے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ دلیر لیڈر نے موت کے بعد اپنا جسم بھی کشمیر قوم کیلئے وقف کردیا اور واضح کیا ہے کسی صورت سرنڈر نہیں کریں گے، کسی بھی جدوجہد آزادی میں اتنا زیادہ ظلم وجبر نہیں ہوا ہوگا۔

یاد رہے حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتی حکومت اور ایجنسیاں یاسین ملک پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہیں، یاسین ملک تہاڑ جیل میں شدید علیل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک کو کچلنے کے لیے 30 سال پرانے کیس کھولے جارہے ہیں، کل یاسین ملک کو اسٹریچر اور ڈرپ لگا کر جج کے سامنے پیش کیا گیا، انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں یاسین ملک کے حق میں آواز بلند کریں اور عالمی برادری انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا نوٹس لے۔

install suchtv android app on google app store