انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں کشمیر کی آزادی کی گونج اٹھ گئی

مقبوضہ کشمیر فائل فوٹو مقبوضہ کشمیر

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں کشمیر کی آزادی کی گونج اٹھ گئی، اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل پاکستان کے نمائندے خلیل ہاشمی نے اجلاس کے دوران بھارت کی جانب سے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم سمیت انسانی حقوق کے کارکنوں کی حالت زار پر روشنی ڈالی۔

جنیوا میں اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں کی جانب سے انسانی حقوق کونسل کا ترتالیس واں اجلاس جاری ہے، اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں پاکستان کے نمائندے خلیل ہاشمی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی الگ حیثیت ختم کرکے بھارت نے پوری مقبوضہ ریاست میں ظلم و ستم کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ لاکھوں کشمیری مسلمان اپنے ہی گھروں میں مقید ہیں، انسانی حقوق کی بدترین پامالیاں ہورہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دو سو سے زائد روز بیت گئے زندگی قیدہے، انٹرنیٹ بند، میڈیا اور صحافیوں پر کڑی پابندیاں عائد ہیں۔ لوگوں کو اپنے حق کے لئے آواز اٹھانے سے روک دیا گیا۔

انہوں نےعالمی برادری سے کشمیری عوام کے لئے آواز اٹھانے کا مطالبہ کیا۔

install suchtv android app on google app store