پاکستان ہمارا نعرہ ہے، ہمارا مشن اور راستہ ہے، سید علی گیلانی

پاکستان ہمارا نعرہ ہے، ہمارا مشن اور راستہ ہے، سید علی گیلانی فائل فوٹو پاکستان ہمارا نعرہ ہے، ہمارا مشن اور راستہ ہے، سید علی گیلانی

چیئرمین آل پارٹیز حریت کانفرنس سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان ہمارا مشن، راستہ اور منزل ہے۔

کمشیر میڈیا سروس کے مطابق سری نگر میں اپنی رہائش گاہ پر نظر بند بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کا مشن تھا اور وہ اپنی پوری زندگی اس مشن پر مضبوطی سے ڈٹے ہوئے ہیں۔
سید علی گیلانی نے کہا کہ پاکستان ہمارا نعرہ ہے، ہمارا مشن اور راستہ ہے، کشمیری اپنی تمام جدوجہد اور گلوبل مشن کے طور پر اپنے مستقبل کو پاکستان سے منسلک کرنے کی کاوشوں میں مصروف ہیں۔

علیل بزرگ رہنما نے کہا کہ پاکستان خدا کی ایک بڑی نعمت ہے اور وہ پوری ویڈیو میں پاک سرزمین اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

دوسری جانب حریت رہنماؤں نے معروف کشمیری رہنما محمد مقبول بٹ کے 36 ویں شہادت کے موقع پر منگل کے روز وادی بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

install suchtv android app on google app store