وادی کشمیر میں بھارتی جبر و تشدد سے 100 میں سے 15 خواتین ذہنی بیماریوں میں مبتلا

مقبوضہ کشمیر میں دہشت گرد بھارتی فوج کے ہاتھوں انسانیت کی تذلیل جاری ہے فائل فوٹو مقبوضہ کشمیر میں دہشت گرد بھارتی فوج کے ہاتھوں انسانیت کی تذلیل جاری ہے

مقبوضہ کشمیر میں دہشت گرد بھارتی فوج کے ہاتھوں انسانیت کی تذلیل جاری ہے۔ مسلسل جبر و تشدد اور قتل و غارت نے کشمیریوں کومختلف نفسیاتی امراض میں مبتلا کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی فوج کے مسلسل جبر و تشدد، آئے روز چھاپوں، گرفتاریوں، جبری گمشدگیوں اور عصمت دری کے واقعات نے کشمیریوں کے لاشعور میں خوف بٹھا دیا ہے۔ ہر شخص کو دھڑکا لگا رہتا ہے کہ ناجانے کب بھارتی فوج آئے اسے یا اسکے پیاروں کو قتل کر ڈالے یا لاپتہ کر دے۔

نظروں کے سامنے اپنے پیاروں کو خونی درندوں کے ہاتھوں پامال ہوتے دیکھنا، ماں باپ بہن بھائی جیسے مقدس رشتے درندگی کا شکار ہو کر منوں مٹی جاتے دیکھنا اچھے خاصے ذہنوں پر تباہ کن اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق درندہ صفت بھارتی فوج کی کارروائیوں کے باعث وادی میں ڈپریشن کے امراض میں ڈیڑھ سو فیصد تک اضافہ ہو گیا ہے۔ مردوں کے مقابلے میں سات گنا زیادہ خواتین افسردگی کا شکار ہیں۔

ہر 100 میں سے 15 خواتین ذہنی بیماریوں میں مبتلا ہیں۔ آرٹیکل تین سو ستر اور پینتیس اے کے خاتمے کی صورت میں کشمیریوں سے اچانک انکی شناخت چھن جانے اور چھ ماہ سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے باوجود غیر انسانی کرفیو نے لوگوں کی ذہنی صحت کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔

install suchtv android app on google app store