مشال ملک نے امریکا سے اہم مطالبہ کردیا، بھارت کو سانپ سونگھ گیا

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک فائل فوٹو حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا کہنا ہے کہ 5 مہینے سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے باوجود کشمیر میں کرفیو ہے، امریکا کشمیر میں کرفیو ختم کرانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ٹرمپ کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

مشال ملک کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے، 5 مہینے سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے باوجود کشمیر میں کرفیو ہے، امریکا کشمیر میں کرفیو ختم کرانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

یاسین ملک کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ حریت قیادت سمیت کئی ہزار نوجوان بھارتی قید میں ہیں، عالمی برادری کو قیدیوں کی رہائی کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل امریکی صڈر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر پر ایک بار پھر ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کے لیے کردار ادا کر سکتا ہوں۔

 

install suchtv android app on google app store